سیالكوٹ۔ 10 اپریل (اے پی پی):اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب راشد نصر اللہ ، پی ایس او ٹو میاں محمد نواز شریف حنیف خاں نے حنا ارشد وڑائچ سے کنال سٹی میں اظہار افسوس کیا ہے۔ فوکل پرسن افضل چیمہ کے مطابق آج جمعرات کو اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب راشد نصر اللہ ، پی ایس او ٹو میاں محمد نواز شریف حنیف خاں نے سابق چیئرپرسن ضلع سیالکوٹ حنا ارشد وڑائچ سے ان کے والد کی وفات پر کنال سٹی میں اظہار افسوس کیا ہے۔
انہوں نے حنا ارشد سے تفصیلی ملاقات کی ،تعزیت کی اور قبر پر جاکر فاتحہ خوانی کی، انہوں نے میاں محمد نواز شریف کا تعزیتی پیغام پہنچایا کہ چوہدری ارشد وڑائچ بااعتماد عزیز بھائی تھے،ہم نے ایک بااعتماد اور وفادار بھائی کھو دیا، اللہ پاک مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580454