اسپیکر اسد قیصر اور قاسم خان سوری کا زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

68

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری نے میرپور میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے میرپور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم میرپور کے عوام کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور ان سےمکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کا سرگومیوں میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سرکاری ادارے بھی بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے تمام مرحومین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اورتمام مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔