اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کا راولپنڈی سے سکردو جانے والی بس کے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

86
سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آ تشزدگی میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے راولپنڈی سے سکردو جانے والی بس کو چلاس میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق بس میں سوار طلبا اور دیگر کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حادثے جان بحق افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں،

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بس حادثے میں جان بحق افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کواس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے ۔