33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںاشتکار گندم کے تیلہ كی صورت میں راہنمائی كے لیے محكمہ زراعت...

اشتکار گندم کے تیلہ كی صورت میں راہنمائی كے لیے محكمہ زراعت سے رابطہ كریں،محکمہ زراعت سمبڑیال

- Advertisement -

کسمبڑیال۔ 03 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ گندم کے تیلہ سے فصل کو بھاری شدید ہوسکتا ہے اور کاشتکار بیماری كی صورت میں راہنمائی كے لیے محكمہ زراعت سے رابطہ كریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تیلہ ایک عام کیڑا ہے جو بڑی تعداد میں حملہ کرکے فصل کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کیڑے پتوں ،تنوں اور خوشوں سے رس چوستے ہیں جس سے پودے کمزور ہوجاتے ہیں اور پیداوار میں کمی آجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی طور پر لیدی برڈ،کرسولہ اور مکڑی جیسے حشرات تیلے کو کھاتے ہیں اس لیے ان کی تعداد بڑھانے کیلئے ماحول ساز گار بنانا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گندم کی بروقت کاشت سے کسی حد تک اس سے بچا جاسکتا ہے۔انہوں نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ تیلے کی موجودگی کا بروقت معائنہ کریں اور فوری اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ تیلے کا حملہ اگر شدید ہو تو ایمامیٹکوپرڈ20 ایس ایل،ڈائی نوٹفیورون20 ایس جی،ایسیٹامیپرڈ20 ایس پی،تھامیٹھوکزم25 ڈبلیوجی یا ڈایمیٹھوایٹ40 ای سی زہر کا اسپرے کریں اور فصل کو نقصان سے بچائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ زراعت کے نمائندے سے رابطہ کریں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555314

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں