29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںاشتہاری مجرمان، ٹارگٹڈ افینڈر، منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے...

اشتہاری مجرمان، ٹارگٹڈ افینڈر، منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

- Advertisement -

سرگودھا۔ 22 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرسرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان، ٹارگٹڈ افینڈر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 12 اشتہاری مجرمان اور 13 ٹارگٹڈ افینڈر گرفتار کرلیے۔

تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے عمر سے چرس 520 گرام، تھانہ اربن ایریاء پولیس نے یونس سے آئس 95 گرام، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے وجیہہ سے پسٹل30 بور، تھانہ عطاء شہید پولیس نے کاشف سے پسٹل 30 بور، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے عقیل سے رائفل 22 بور، کلیم سے بندوق 12 بور،عرفان سے پسٹل 30بور، تھانہ ایس ٹاؤن پولیس نے اللہ دتہ سے بندوق 12 بور، تھانہ میلہ پولیس نے عظمت سے پسٹل30 بور،

- Advertisement -

تھانہ سلانوالی پولیس امتیاز سے پسٹل 30 بور، نواز سے پسٹل 30 بور، تھانہ ساہیوال پولیس نے فیض سے پسٹل30 بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600151

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں