22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںاصلاح آبپاشی تحقیقی مراکز میں گندم کی کھیلیوں پر کاشت کی کامیاب...

اصلاح آبپاشی تحقیقی مراکز میں گندم کی کھیلیوں پر کاشت کی کامیاب ٹیکنالوجی نے دیگر فصلوں کے لیے راہیں کھول دیں، واٹر مینجمنٹ سپیشلسٹ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی):واٹر مینجمنٹ سپیشلسٹ طلعت حسین نے کہا کہ اصلاح آبپاشی تحقیقی مراکز میں گندم کی کھیلیوں پر کاشت کی کامیاب ٹیکنالوجی نے دیگر فصلوں کے لیے راہیں کھول دی ہیں جن سے آنیوالے دنوں میں اہم فصلوں کی کھیلیوں پر کاشت یقینی بنائی جا سکے گی ۔اے پی پی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مشینی انقلاب نہ آنے کی وجہ سےکسانوں کو کھیلیوں پر ہاتھوں سے مکئی، گندم اور چاول کاشت کرنا پڑتے ہیں

جسے بیرون ممالک کی ٹیکنالوجی کے ذریعے ریورس انجینئرنگ کے عمل سے میکانکی انداز میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیڈ ٹیکنالوجی میں جدت لا کر ایک ہی مشینی آپریشن کے ذریعے پانی کی 50 فیصد تک بچت کو یقینی بنایاجاسکتاہے جبکہ اس اقدام سے مکئی، کپاس، چاول سمیت دیگر فصلوں کی کھیلیاں بنا کر بیج کاشت کرتے ہوئے بہترین پیداواربھی حاصل کی جا سکتی ہے

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پانی کی بچت کے لیے دستیاب بیڈ ٹیکنالوجی میں جدت لاتے ہوئے مکئی، کپاس اور چاول سمیت دیگر فصلوں کو ایک ہی مشینی آپریشن کے ذریعے کھیلیاں بنا کر بیج کاشت کرنے میں کامیابی حاصل کر کے پیداواری حجم میں اضافے کیساتھ ساتھ 50فیصد پانی بچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں موسمی تبدیلیوں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے سب سے زیادہ زرعی شعبے کو دباؤ کا سامنا ہے لہٰذا بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات پوری کرنےکے لیے عالمی سطح پر دستیاب پانی اور زمینی وسائل کے بہتر استعمال سے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384650

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں