اطالوی بحریہ کے جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیاکا پاک بحریہ کے ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق میں حصہ

10

راولپنڈی۔20جون (اے پی پی):اطالوی بحریہ کے جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیانے پاک بحریہ کے ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق میں حصہ لیا۔اطالوی بحری جہاز کے ساتھ مشق میں پاک بحریہ کا بحری جہاز اور ائیر کرافٹ شریک تھے۔جمعہ کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کی آپریشنل استعداد اور باہمی تعاون میں اضافہ تھا۔

مشترکہ مشق دفاعی تعاون اورعلاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے عزم کی مظہر ہے۔گزشتہ برس اکتوبر میں اطالوی بحریہ کا کیرئیر اسٹرائیک گروپ بھی پاکستان کے دورے پر آیا تھا۔اطالوی بحریہ کے جہازوں کی پاکستان باقاعدگی سے آمد دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے بحری تعاون کی علامت ہے۔