24.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاطالوی سیاح ایران کی سیاحت کے شوقین

اطالوی سیاح ایران کی سیاحت کے شوقین

- Advertisement -

روم۔4مئی (اے پی پی):اٹلی کی موٹرسائکل سواروں کی سیاحت کمیونٹی کے ارکان نے ایران کے سفر کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ایران کے تاریخی، سماجی اور ثقافتی پہلوؤں سے آشنا ہونے پر زور دیا ہے۔اطالوی میڈیا کے مطابق اٹلی کے صوبہ امبریا کے شہر پرچی میں ایران کی ثقافت اور تاریخ کے بارے میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں موٹرسائکل سوار سیاحوں کی اطالوی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ایران کے قدرتی، ثقافتی اور تاریخی تنوع کے بارے میں ایک دستاویزی فلم نشر کی گئی جس کے بعد اطالوی سیاحوں نے ایران کے سفر پر مبنی اپنے اشتیاق کا اظہار کیا۔ان میں سے بعض سیاح جو اس سے قبل اپنی موٹرسائکل پر ایران کا سفر کر چکے تھے ایرانی عوام کی مہماں نوازیوں، ایران کے پرامن ماحول، دلچسپ راستوں اور بے نظیر مناظر کی یاد تازہ کی اور دوسرے سیاحوں کو بھی ایران کے سفر کی تجویز دی۔اس موقع پر اٹلی میں ایران کے کلچرل اتاشی سید مجید امامی نے بھی ایران کے تاریخی اور تمدنی ورثے کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592125

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں