اظہار رائے کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں ہے،پیمرا کی وضاحت

55
Pakistan Electronic Media Regulatory Authority
Pakistan Electronic Media Regulatory Authority

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وضاحت کی ہے کہ اظہار رائے کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں ہے۔ پیمرا آئین کے تحت اظہار رائے کی آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اتھارٹی کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کی حدود کے اندر رہتے ہوئے ریگولیٹ کرنے کا کردار ادا کرے گا۔ پیر کو پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے موجودہ قوانین، الیکٹرانک میڈیا (پروگرامز اور اشتہارات) ضابطہ اخلاق 2015ءاور ضابطہ اخلاق اور عدالتوں میں زیر التواءمعاملات پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزریز کے تناظر میں ایڈوائزری جاری کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کی ٹاک شوز میں شرکت روکنے کے لئے کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی نہ ہی دوسرے مہمانوں کی موجودگی میں میرا تھن ٹرانسمیشن کے دوران اینکرز کی تعداد کے حوالے سے کوئی قدغن عائد کی گئی ہے۔