روسیو ۔ 12 مئی (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی کو ٹیسٹ میں پانچ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 35 دوڑیں درکار ہیں۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے آٹھویں بلے باز بن جائیں گے۔ اظہر علی اب تک 60 میچز کی 113 اننگز میں 47.28 کی اوسط سے 4965 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 14 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین سکور 302 ناٹ آﺅٹ ہے۔ پاکستان کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز یونس خان کو حاصل ہے اور وہ اب تک 10064 رنز بنا چکے ہیں۔