39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںاظہرالدین کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کرس گیل ون ڈے کرکٹ میں زیادہ...

اظہرالدین کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کرس گیل ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں بلے باز بن گئے

- Advertisement -

ساﺅتھمنٹن ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں بلے باز بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں 40 رنز کی اننگز کھیل کر سابق بھارتی بلے باز محمد اظہرالدین کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اظہرالدین نے 9378 رنز بنا رکھے تھے جبکہ گیل نے 273 میچز میں 22 شاندار سنچریوں کی مدد سے 9394 رنز بنا رکھے ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے برائن لارا 10405 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71673

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں