اعزاز احمد چوہدری کی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش پر 11ملین روپے خرچ کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں،وزارت خارجہ امور

236
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وزارت خارجہ امور نے خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری کی جانب سے اپنی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش پر 11ملین روپے خرچ کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق موجودہ سیکرٹری خارجہ کی جانب سے سرکاری رہائش گاہ پر کسی قسم کے اخراجات نہیں کئے گئے ہیں۔