اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):اعزاز الرحمن اور دانیال اعجاز نے ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کیٹگریز کا ٹائٹل جیت لیا۔ لیزر سٹی بائولنگ کلب اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں اعزاز الرحمن اور دانیال اعجاز نے ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کیٹگریز کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ
محمد حسین چھٹہ اور سلیم بیگ نے دوسری ، دانیال شاہ اور افضال اختر نے تیسری جبکہ اعجاز الرحمن اور جنید شفیق نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی مختلف نو کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج (جمعرات کو) ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔