23.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںاعصام الحق قریشی کاآسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز

اعصام الحق قریشی کاآسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز

- Advertisement -

میلبورن۔19جنوری (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے سربین جوڑی دار نکولا کیچک رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ فاتح جوڑی نے مینز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں فرانسسکو کیبرال اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جائو سوساپر مشتمل پرتگال کی جوڑی کو شکست دی ۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف )کے زیر اہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 111 واں ایڈیشنآسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں جاری ہے ۔

جمعرات کو کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے سربین جوڑی دار نکولا کیچک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسسکو کیبرال اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جائو سوساپر مشتمل پرتگال کی جوڑی کو 6-4، 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ میں مینز ڈبلز کا فاتحانہ آگاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے،جہاں ان کا مقابلہ میکسیکو کے سینٹیاگو گونزالیز ٹورے اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر سے ہوگا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=346902

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں