- Advertisement -
بیجنگ ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، اعصام اور ایلرچ نے کوارٹر فائنل میں لیونارڈو اور البرٹ راموس کو شکست دی۔ چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کے اسرائیلی جوری دار جوناتھن ایلرچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر اور ان کے اسپینش جوڑی دار البرٹ راموس وینولاس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2، 2-6 اور 10-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ سنتیاگو گونزالیز اور نیناد زیمنووچ سے ہو گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71503
- Advertisement -