اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہوسٹن اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

108
اعصام الحق قریشی کا اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں سفر تمام ہوگیا

ہوسٹن۔ 14 اپریل (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہوسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔ اتوار کو امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی کو 6-4 اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، فائنل میں اعصام اور گونزالیز کو سکپ سکی برادران پر مشتمل برطانوی جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا۔