اعصام الحق قریشی کا فاتحانہ آغاز، نیویارک اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

58

نیویارک۔ 12 فروری (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، اعصام اور گونزالیز نے پہلے راﺅنڈ میں جان اسنر اور برینڈن ایونز کو شکست دی۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جان اسنر اور برینڈن ایونز پر مشتمل امریکن جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔