اعصام الحق قریشی کو پیرس اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست

117

پیرس ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی پیرس اوپن مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ پیرس میں جاری مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے بلغارین پارٹنر گریگور دمتروف کو برازیل کے مارسیلو میلو اور کینیڈا کے ویسک پوسپل نے دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-3 اور 10-8 سے ہرایا اور سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔