- Advertisement -
لاس اینجلس ۔ 26 اگست (اے پی پی) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے ونسٹن سلیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، اعصام الحق اور روبرٹ نے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں کروشیا کے مارین ڈراگانجا اور انگلینڈ کے ڈومینک انگلوٹ کو شکست دی۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں پاکستانی پلیئر اعصام الحق اور ان کے سویڈش جوڑی دار روبرٹ نے سخت مقابلے کے بعد کروشیا کے مارین ڈراگانجا اور انگلینڈ کے ڈومینک انگلوٹ کو 7-6، 6-7 اور 10-8 سے ہرا کر ایونت کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=17498
- Advertisement -