افرادی قوت کا نیا اقدام ، لیبرلاز کو اشاروں کی زبان میں بیان کرنے کی مہم

155
Ministry of Manpower
Ministry of Manpower

ریاض۔6دسمبر (اے پی پی):وزارت افرادی قوت کی جانب سے قوت سماعت وگویائی سے محروم افراد کے لیے لیبرلاز کو اشاروں کی زبان میں بیان کرنے کی مہم شروع کی ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق ہیومن ریسورسزکے ماہر خالد الحربی نے کہا ہے کہ سعودی قانونِ محنت سے واقفیت ہر ایک کا حق ہے اس لیے قانون کے اہم نکات کو ان لوگوں کے لیے بھی آسان بنایا گیا ہے جو سماعت و گویائی سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشاروں کی زبان میں محنت کے قوانین کو شروع کرنے کے بہت سے فوائد ہیں خاص کر وہ طبقہ ان سے مستفید ہوگا جنہین ان ضوابط سے واقفیت کی ضرورت ہے۔قانونِ محنت میں انتہائی اہم ترین امور جن کے بارے میں جاننا سب کے لیے ضروری ہے انہیں مختصرطورپر اس طرح بیان کیا گیا ہے آپ کےلیے کیا اور درکار کیا ۔ سعودی قانونِ محنت میں آجر و اجیر کے حقوق و فرائض واضح کیے گئے ہیں جن کی خلاف ورزی پر سخت گرفت کی جاتی ہے۔

کارکنوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے حقوق و فرائض کے بارے میں سعودی لیبر لاز سے بہتر طورپر واقفیت حاصل کریں تاکہ کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے قوانین و ضوابط مقرر کیے ہیں ۔ وہ کارکن جو ان سے واقف نہیں ہوتے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ بنیادی قانونی نکات سے واقفیت حاصل کی جائے۔