افغان بارڈر فورس کی طرف سے چمن کے دیہات میں پاکستان کی مردم شماری ٹیم پر فائرنگ افسوسناک واقعہ ہے،دفاعی تجزیہ نگاروں کی اے پی پی سے گفتگو

101
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) دفاعی تجزیہ نگاروں نے افغان بارڈر فورس (اے بی ایف) کی طرف سے چمن کے دیہات میں پاکستان کی مردم شماری ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے ۔ جمعہ کو ”اے پی پی “ کے ساتھ بات کرتے ہوئے سفیر علی صدر نقی نے چمن بارڈر پر افغان بارڈر فورس کی جانب سے پاکستانی آبادی پر فائرنگ کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان صرف پاکستان کا قریبی ہمسایہ ہی نہیں بلکہ دونوں اقوام کا ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط تعلق ہے اور دونوں اطراف کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست رشتوں سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن افغانستان کو پاکستان کے خلاف اپنے مزموم مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کر رہے ہےں۔