افغان مہاجرین کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری

109
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے اب تک دو لاکھ 56ہزار افراد واپس افغانستان پہنچ گئے ہیں ۔ واپس جانیوالے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو چار سو ڈالر دیئے جارہے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے نمائندے نے پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک بھر سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے رواں سال دو لاکھ 56ہزار افراد کو یو این ایچ سی آر کے پاس رجسٹرڈ ہیں واپس گئے ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو چیف کمشنر افغان مہاجرین وطن واپسی کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہیں۔