افغانستان ،افغان نیشنل آرمی سے جھڑپوں میں 10 طالبان ہلاک

157

کابل ۔ 05جون (اے پی پی)افغانستان کے دو جنوبی صوبوں میں افغان نیشنل آرمی کے جوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 10 طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ صوبہ ہلمند میں جیشریک ضلع کی چوکی پر ہوا جس میں فوجی جوانوں نے سکیورٹی چوکی پر حملہ کرنے والے طالبان کے خلاف بروقت کاروائی کر کے4 طالبان ہلاک کر دیئے۔ دوسرا حملہ صوبہ زابل میں شنکے ضلعے میں پیش آیا جس میں6 شدت پسند ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران فوجی جوانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔