افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں داعش کے 12سے زائد عسکریت پسند ہلاک

121

کابل ۔ 14 نومبر (اے پی پی) افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں داعش کے 12سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز امریکی جاسوس طیارے نے افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع آچین میں داعش کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے 12سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق اس دوران اسلحہ اورگولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔