کابل ۔ 9 مارچ (اے پی پی) افغان صوبے تخار میں طالبان کی ایک حملے کے نتیجے میں 17 سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جنگجوو¿ں نے اس صوبے میں متعدد چیک پوائنٹس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں اور طالبان کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اس دوران نو فوجی اور نو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ 2014 میں نیٹو فوجی مشن کے خاتمے کے بعد سے طالبان افغان سکیورٹی اہلکاروں پر اپنے حملوں میں تیزی لے آئیں ہیں۔