- Advertisement -
اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ جلدی میں لاتعداد اسلحہ چھوڑ گیا تھا اور وہ اسلحہ دہشت گردی میں ہمارے خلاف بھی استعمال ہو رہا ہے۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ پاکستان کے خلاف بھی استعمال ہو رہا ہے، پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کا سامنا کسی نے نہیں کیا جبکہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے جتنی کوششیں ہم نے کیں کسی نے نہیں کیں۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569548
- Advertisement -