افغانستان نے کولمبو ٹیسٹ میں اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنا لئے،ابراہیم زدران کی شاندارسنچری

156
Afghanistan
Afghanistan

کولمبو ۔4فروری (اے پی پی):افغانستان نے کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنا لئے اور اسے سری لنکا کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 42 رنز درکار ہیں ،

ابراہیم زدران نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کی ، ابراہیم زدران 101 اور رحمت شاہ 46 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، نور زدران 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، سری لنکا کی جانب سے واحد وکٹ اسیتھا فرنینڈو نے حاصل کی ،

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 241 رنز کی برتری کے ساتھ 439 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، اینجلو میتھیوز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 141 رنز بنائے ، دنیش چندیمل نے 107 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، افغانستان کی جانب سے نوید زدران نے چار جبکہ نجات مسعود اور قیس احمد نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، یاد رہے کہ افغان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 198 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی ۔