کابل ۔ 14 اپریل (اے پی پی) افغانستان کی سیکورٹی فورسز نے شمال مشرقی افغانستان میں آپریشن کے دوران 183عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے، صوبہ تخار میں ایک اعلیٰ پولیس آفیسر کے قافلے پرحملہ میں پولیس اہلکار اپنے 7محافظین سمیت ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ شمال مشرقی افغانستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن ”شفق“ کے دوران 183عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔