افغانستان کی صورتحال سے متعلق چین، روس، امریکہ اور پاکستان پر مشتمل ٹرائیکا پلس کا اجلاس (کل) ہو گا

47

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):افغانستان کی صورتحال سے متعلق چین، روس، امریکہ اور پاکستان پر مشتمل ٹرائیکا پلس کا اجلاس (کل)جمعرات کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ان ممالک کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے/ ایلچی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کا افتتاح وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔

بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، افغانستان کی صورتحال پر ٹرائیکا پلس میکانزم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کو امید ہے کہ ٹرائیکا پلس اجلاس میں ہونے والی بات چیت سے افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لئے جاری کوششوں میں مدد ملے گی۔