افغانستان کی ٹیم رواں ماہ دورہ زمبابوے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی ،تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی

166
Afghanistan Cricket Board
Afghanistan Cricket Board

کابل۔5دسمبر (اے پی پی):افغانستان کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی ۔افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی )کے اعلامیے کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم اپنے دورہ زمبابوے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی ،تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔

زمبابوے اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 11دسمبر کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ ہرارے سپورٹس کلب ،ہرارے میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 13دسمبرجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

تینوں ٹی ٹونٹی میچز ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر ،دوسرا ون ڈے میچ 19 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔تینوں ون ڈے میچز بھی ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلاجائے گا،جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 سے 6 جنوری 2025 تک کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں ہی کھیلا جائے گا۔