افغانستان کے لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے خاطر خواہ امداد فراہم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے،مشیرخزانہ

117
وزیرخزانہ کی سرمایہ کاری بورڈ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مندسعودی سرمایہ کاروں سے بات چیت کوحتمی شکل دینے کی ہدایت

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات شوکت فیاض ترین نےکہا ہے کہ دنیا کا افغانستان کے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے خاطر خواہ امداد فراہم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

اتوار کو ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بڑی طاقتیں افغانستان کی صورتحال کی مشکلات کو سمجھیں اور اس سلسلے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان میں ترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا ، بنیادی طور پر ہمیں انسانی بحران کے ممکنہ المیہ کو کم کرنا ہے۔انہوں نے مالی پابندیوں کو ہٹانے پر بھی زور دیا جو کسی قابل عمل حل کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہیں۔