اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے خلاف بیانیہ کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کو کمزور کرنے اور وطن عزیز میں انتشار پیدا کرنے کیلئے پاکستان دشمن قوتوں کی ایما پر بعض سیاسی رہنما ملک دشمن بیانیہ پھیلانا چاہتے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف متحد ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔