25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںافواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعےفوجی تنصیبات کو کامیابی سے...

افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعےفوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنا کر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے دیا ہے، مقررین

- Advertisement -

لاہور۔10مئی (اے پی پی):افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کے اندر فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنا کر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے دیا ہے، دفاع وطن کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونے پر ہم اپنی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم یکجان اور یک زبان آپ کے شانہ بشانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو چیئرمین ادارۂ نظریۂ پاکستان چیف جسٹس(ر) اعجاز نثار، سینئر وائس چیئرمین میاں فاروق الطاف، وائس چیئرمین مشاہد حسین سید، راجہ ظفرالحق، مہناز رفیع، کرنل(ر) محمدسلیم ملک، ناصر کھوسہ، مجیدہ وائیں، بیرسٹر ولید اقبال، چوہدری نعیم حسین چٹھہ، جنرل(ر) عبدالقیوم ، سیکرٹری ادارۂ نظریۂ پاکستان ناہید عمران گل، سیکرٹری تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ محمد سیف اللہ چوہدری اور ڈپٹی سیکرٹری عثمان احمد نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنانے پر جاری کردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔بیان میں کہا گیا ہے

کہ نریندرامودی کی قیادت میں ہندوتوا کے علمبردار پاکستان کو ترنوالہ سمجھ بیٹھے تھے، امید ہے اب ان کی غلط فہمی اچھی طرح دور ہو گئی ہو گی، افواج پاکستان نے مودی سرکار کا اپنی عسکری اور اقتصادی طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ہے، اربوں ڈالر سے خریدا گیا دفاعی نظام S-400 بھی پاکستانی شاہینوں کو بھارت کے اندر جا کر ان کے ایئر فیلڈز کو تباہ کرنے سے روک نہیں سکا جنہیں پاکستان پر میزائل حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، بین الاقوامی میڈیا بھی افواج پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کی برتری کو تسلیم کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے پاک سرزمین کا جوانمردی سے دفاع کر کے پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔بھارت نے پہلگام واقعہ کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگایا’ بے گناہ پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا اور پاکستان کا پانی روکنے کے لیے سندھ طاس معاہدہ کو یکطرفہ طور پر معطل کیا جو انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میںآتا ہے۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو پاکستان کے خلاف بھارت کے ان معاندانہ اقدامات کا نوٹس لینا چاہئے اور بھارت کو ایک جارح ملک قرار دے کر اس کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے۔ بیان میں پاکستان کے عظیم دوست عوامی جمہوریہ چین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں وہ جس طرح پاکستان کی سفارتی’ اخلاقی اور فوجی امداد کر رہا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کا ببانگ دہل ساتھ دے رہا ہے’ اس نے پاکستانی عوام کے دل ایک مرتبہ پھر جیت لیے ہیں۔ بیان میں بھارتی میڈیا کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس نے جس طرح پاکستان کے خلاف فیک نیوز کو دیدہ دلیری سے استعمال کیا ہے’ اس سے نہ صرف بین الاقوامی میڈیا میں بھارت کی سخت سبکی ہوئی ہے بلکہ خود بھارت کے اندر بھی عوام اس پر تنقید کر رہے ہیں۔ بھارتی حکومت نے جان بوجھ کر مشرقی پنجاب میں سکھوں کے مقدس مقامات پر میزائل داغے تاکہ سکھ عوام کو پاکستان سے متنفر کیا جائے جن کے نزدیک بابا گرو نانک کے جنم استھان کے طور پر پاکستان ایک مقدس مقام ہے۔بھارتی حکومت کے یہ مذموم ہتھکنڈے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595339

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں