اقتدار اور کرسی کے لالچ و حوس میں مریم صفدر گراوٹ کے اعلی مقام پر ہیں، مریم صفدر کی اخلاق باختگی کے پیچھے نااہل شریف خاندان کی سیاسی پرورش ہے، شہباز گل

208
مریم صفدر کا اخلاقی اقدار کا درس دینا بھونڈا مذاق ہے، ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اقتدار اور کرسی کے لالچ و حوس میں مریم صفدرگراوٹ کے اعلی مقام پر ہیں، مریم صفدر کی اخلاق باختگی کے پیچھے نااہل شریف خاندان کی سیاسی پرورش ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بیچنے والے غیر ملکی سے ملاقات پر ٹھمکے لگا رہے ہیں۔

مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہل شریف خاندان غیر ملکیوں کو سیاسی بقا کا آخری سہارا سمجھے ہیں، مولانا، زرداری، مودی کے بعد اب امریکیوں کے پاؤں پڑنے کا وقت ہوا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ غیر ملکیوں کو اپنی جدی پشتی غلامی کی یقین دہانیاں کرائی جارہی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر بتائیں امریکی ناظم الامور نے تعلیم کے نام پر 9 ارب امریکی فنڈ کا حساب تو نہیں پوچھا؟ ، 22 ماڈل سکولز کیلئے ایجوکیشن پروگرام کے تحت 120 ملین سے زائد رقم ہڑپنے والی مریم صفدر اس پر بھی روشنی ڈالیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کیلبری کوئین نے جاتی عمرہ کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا، پاکستانی سیاست میں مریم صفدر کی حیثیت ایک سرٹیفائیڈ جعلساز کے سوا کچھ نہیں۔