کوئٹہ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر بیوٹمز ژوب کیمپس ڈاکٹر عبدالسلام لودھی نے ضلعی انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر ژوب انجینئر سمت اللہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر بیوٹمز نے کہاکہ دور حاضر ٹیکنالوجی کا دور ہے، جو ملک جس قدر ٹیکنالوجی کے استعمال میں آگے ہے وہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہے لہذاضرورت اس امر کی ہے کہ طلبا کو ان مہارتوں سے آراستہ کریں جو انہیں اکیس ویں صدی کی معیشت میں کامیابی کیلئے درکار ہیں۔
ملاقات میں اس پر بھی بات ہوئی کہ دنیا میں زندہ رہنے کیلئے اعلیٰ معیار کی تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت روبوٹکس سماجی و اقتصادی ترقی کا محرک بن گئے ہیں۔ اسکے لئے بیوٹمز کیمپس ژوب کے طلبا وطالبات کیلئے فر ی لائنسنگ کورسز، مصنوعی ذہانت کےکورسز اور دوسرے امور پر بات ہوئی۔ ضلعی انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر ژوب نے ڈائریکٹر بیوٹمز ژوب کو یقین دلایا کہ محکمہ سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے توسط سے جلد ہی یہ کورسز شروع کرائے جائیں گے اور اس سلسلے میں جلد ہی ایک یاداشت پر دستخط ہوں گے تاکہ طلبا وطالبات ان کورسز پر عبور حاصل کرکے اپنا روزگار کمانے کے قابل ہوسکیں اور معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388856