اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

111

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی۔ یہ منظوری جمعہ کو یہاں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقدہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ ای سی سی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی منظوری دیدی۔ فرٹیلائزر پالیسی 2001ءکے تحت صنعتی سیکٹر گیس سیل قیمت صرف فیول سٹاک کیلئے فرٹیلائزر سیکٹر پر بھی لاگو ہو گی۔ کمیٹی نے ایرا کی جانب سے پیش کردہ فرنیچر کی خریداری کو ٹیکسوں سے مستشنی قرار دینے اور 15 ڈسڑکٹ ہیلتھ یونٹس (ڈی ایچ یو)اور خیبرپختونخوا و کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں واقع تین کالجوں کو فراہمی سے متعلق سمری کی بھی منظوری دیدی۔