اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کراچی صدر میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری حکومت کی ذمہ داری ہے اور تمام اقلیتوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر چرچ میں کوئٹہ سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا بھی کی گئی۔ ایک سال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے ۔