28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںاقلیتی خاندانوں کی فلاح کیلئے اہم قدم،مینارٹی کارڈز کی تعداد میں اضافہ...

اقلیتی خاندانوں کی فلاح کیلئے اہم قدم،مینارٹی کارڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔رمیش سنگھ اروڑہ

- Advertisement -

لاہور۔15مئی (اے پی پی):وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت وزیراعلی پنجاب مینارٹی کارڈز اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں پروگرام پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران مینارٹی کارڈز کی اسکروٹنی کے عمل،شفاف تقسیم اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ اب تک40 ہزار سے زائد مستحق اقلیتی خاندانوں کو کارڈز فراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ پہلے مرحلے میں کل 50 ہزار خاندان مستفید ہوئے۔صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز اقلیتوں کی فلاح و بہبود کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دے چکی ہیں۔

- Advertisement -

مینارٹی کارڈز پروگرام نہ صرف مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ معاشرے میں اقلیتوں کی شمولیت اور فلاح کی علامت بھی ہے۔وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر مینارٹی کارڈز کی تعداد50 ہزار سے بڑھا کر جلد 75 ہزار کر نے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اقلیتی امور کا محکمہ پی آئی ٹی بی کے ساتھ مل کر ایک جامع ڈیجیٹل ایپ تیار کرے گا جس میں مذہبی اقلیتوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہو گا تاکہ اسکروٹنی اور ریکارڈ کی درستگی میں بہتری لائی جا سکے۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ پانچ روز کے اندر اپنے اضلاع کے مینارٹی کارڈز کے حقداروں تک کارڈز کی فراہمی یقینی بنائیں،بصورت دیگر لاپرواہی برتنے والے مستحق افراد کے کارڈز منسوخ کر دیے جائیں گے۔ساتھ ہی متعلقہ کمشنرز کو بھی ہدایت دی گئی کہ زیر التوا کیسز کو فوری نمٹایا جائے۔رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ کارڈز کی پہلی قسط کی تقسیم مکمل ہو چکی ہے اور جلد ہی دوسری قسط کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح کیلئے پرعزم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ پروگرام پنجاب حکومت کی ایک اور تاریخی کامیابی ہے جو سماجی انصاف اور برابری کے اصولوں پر مبنی ہے۔اجلاس میں سیکرٹری اقلیتی امور علی بہادر قاضی، ایڈیشنل سیکرٹری رضوانہ نوید، نمائندگان پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، بینک آف پنجاب، پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597363

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں