اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کانیو یارک میں سمندروں کے بارے میں اعلیٰ سطحی کانفرنس میں خطاب

174

نیو یارک ۔ 10 جون(اے پی پی) پاکستان نے دنیا بھر کے ان سمندروں کی حالت زار کو بہتر بنانے میں فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے کہ جو کہ غیر ذمہ دارانہ انسانی سرگرمیوں کے باعث انحطاط پذیر ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں سمندروں کے بارے میں اعلیٰ سطحی کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے سمندروں کو بہتر اور صحت مند بنانے کا تختہ عزم اور تہیہ کر رکھا ہے ۔ کیونکہ سمندر انسانیت کا اجتماعی ورثہ ہوتے ہیں تاہم یہ اہم ترین وسیلہ ناگفتہ بہ حالت میں اور خطرات سے دو چار ہے۔