اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں مذاکراے سے خطاب

149

بین الاقوامی امن اورسلامتی کو یقینی بنانے کےلئے اقوام متحدہ اورعلاقائی و ذیلی علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،پاکستان علاقائی تعاون کی تنظیموں کو بہت اہمیت دیتا ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں مذاکراے سے خطاب
اقوام متحدہ ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی امن اورسلامتی کےلئے ابھرتے ہوئے خطرات کو کم کرنے اوردیرینہ تنازعات کے پرامن حل کےلئے اقوام متحدہ اور علاقائی و ذیلی علاقائی تنظیموں کے درمیان رابطوں اورتعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے گذشتہ روز سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ اورعلاقائی و ذیلی علاقائی تنظیموں کے مابین تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مذاکرے میں کہی ۔ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ اورعلاقائی او ذیلی علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون اور رابطوں کو فروغ دیا جائے، دیرینہ تنازعات کے حل کےلئے یہ اقدام ضروری ہے، موجودہ کثیرقدوی دنیا زیادہ آزاد اورفعال ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ اس کے اپنے مسائل بھی موجود ہیں، غربت کی شرح زیادہ ہے ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، نسلی منافرت فروغ پذیر ہے جبکہ بیرونی قبضوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔