ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

116

اقوام متحدہ۔ 3 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں امن کے قیام کے لئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ کشمیریوں کی غیر قانونی قبضے ، آزادی کی جدوجہد جائز ہے اور اس جدوجہد کیلئے عالمی برادری کی سیاسی و اخلاقی حمایت کشمیریوں کا حق ہے۔ بین الاقوامی قانون اور حق خود ارادیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ڈکلیریشن کے مطابق کشمیریوں کو اپنے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد میں تمام دستیاب طریقے اختیار کرنے کاحق حاصل ہے۔