اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سماجی، انسانی اور سماجی امور سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال

99

اقوام متحدہ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کا تسلیم کردہ حق خودارادیت دینے سے انکار اس بات کی اظہر من الشمس مثال ہے کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر سزا سے استثنا حاصل ہے، حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر کشمیریوں کو قابض بھارتی افواج کی طرف سے جارحیت اور انسانی حقوق کی بے رحمانہ خلاف ورزیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سماجی، انسانی اور سماجی امور سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے موضوع پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔