24.9 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کا برکینا فاسو میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے...

اقوام متحدہ کا برکینا فاسو میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کی گئی 50 خواتین کی رہائی کا مطالبہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔17جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے شمالی برکینا فاسو میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کی گئی 50 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی برکینا فاسو میں گزشتہ ہفتے مشتبہ عسکریت پسندوں نے 50 خواتین کو اغوا کر لیا تھا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے تمام مغوی خواتین کی فوری اور غیر مشروط ر ہائی اور حکام سےاس حوالے سے ایک موثر ، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے ان کا محاسبہ کیا جا سکے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=346551

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں