اقوام متحدہ ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون برائے انسانی حقوق مارک لوکوک نے شام سلامتی کونسل کے سامنے مطالبہ کیا کہ سرحدوں اور محاذوں کے راستے شامی شہریوں تک انسانی امداد پہنچانے کی کارروائیوں کا دائرہ پھیلایا جائے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مارک لوکوک نے بتایا کہ 2018ء کے ابتدائی نو ماہ کے دوران اقوام متحدہ کی سرگرمیوں کے ذریعے سرحدوں اور محاذوں کے راستے ماہانہ 7.5 لاکھ افراد کو غذائی امداد پہنچائی گئی۔ ان کارروائیوں کا جاری رہنا اور قرار داد نمبر 2165 اور 2393 کو توسیع دینا بنیادی اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔