اقوام متحدہ ۔13ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے لیبیا میں سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والے ہزاروں افراد کے لواحقین اور لیبیا ئی حکام سےتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریش کے ترجمان نے کہاکہ اس مشکل وقت میں ہم لیبیا کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان ہزارو ں جاں بحق ہونے والے اور ہزاروں لاپتہ افراد کے لئے سوگوار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی امدادی ٹیمیں متحرک ہیں اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو فوری طور پر درکار انسانی امداد پہنچانے کے لیے کام کررہی ہیں۔