21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کا ملاوی کے نائب صدر کی طیارہ حادثے میں موت...

اقوام متحدہ کا ملاوی کے نائب صدر کی طیارہ حادثے میں موت پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔12جون (اے پی پی):اقوام متحدہ نے ملاوی کے نائب صدر کی طیارہ حادثے میں موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے نائب ترجمان فرحان حق نے جاری بیان میں کہاکہ عالمی ادارے کے سربراہ کو اس طیارے کے حادثے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا جس میں ملاوی کے نائب صدر اور نو دیگر افراد انتقال کر گئے ۔انہوں نےمزید کہاکہ ہم ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور ہم اس دکھ کی گھڑی میں ملاوی کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہےملاوی کے نائب صدر ساؤلوس چلیما اور نو دیگر افراد جو فوجی طیارے میں سوار تھے منگل کو طیارے کے حادثے میں انتقال کر گئےتھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475129

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں