اقوام متحدہ کشمےرےوں کو بھارتی بربرےت سے بچانے کے لےے ٹھوس اقدامات، ےاسےن ملک

166

سرینگر ۔ 21 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےں جموں وکشمےر لبرےشن فرنٹ کے چےئرمےن محمد ےاسےن ملک نے اقوام متحدہ ،اس کے انسانی حقوق کونسل اوراسلامی تعاون تنظےم سمےت عالمی برادری پر زور دےا ہے کہ وہ کشمےرےوں کو بھارتی بربرےت سے بچانے کے لےے ٹھوس اقدامات اٹھائےں۔ کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق محمد ےاسےن ملک نے سےنٹرل جےل سرےنگر سے اپنے اےک پےغام مےں کشمےر مےں قتل و غارت پر اقوام متحدہ کے سےکرٹری جنرل بان کی مون کی مذمت کو خوش آئند قراردےا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے مےں بےن الاقوامی اور مقامی ذرائع ابلاغ پر پابندی، انٹرنےٹ اور موبائل فون سروس کی معطلی اور دےگر مواصلاتی ذرائع پر پابندی بھارتی حکومت اور کٹھ پتلی انتظامےہ کی چال ہے تاکہ کشمےر کے بارے مےں حقائق کو بےرونی دنےا تک پہنچنے سے روکا جائے۔ےاسےن ملک نے کہا کہ قتل وغارت کی مذمت خوش آئند ہے لےکن کشمےر کو گزشتہ 45دن سے مسلسل کرفےو کے باعث اےک بڑی جےل مےں تبدےل کردےا گےاہے اورامرجنسی سروسز اوربنےادی ضرورےات زندگی کو بھی لوگوں تک پہنچنے سے روکا جارہا ہے