اقوام متحدہ ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے سعودی کمپنی آرامکو کی تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمتکیہے۔سکائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجیرک نے بیان جاری کرکے تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ انتہائی ضبط و تحمل سے کام لینے ، بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی مسلسل پابندی کریں۔