اقوام متحدہ ۔15نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے ترکیہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔