اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کے خلاف 9 قراردادیں منظور

74

اقوام متحدہ ۔ 18 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل کے خلاف قرارداد جولان سمیت 9 قراردادوں کی منظوری دی ہے۔ایران ٹی وی کے مطابق جنرل اسمبلی کی فورتھ کمیٹی نے اپنے اجلاس کے دوران مذکورہ قرار دادوں کی منظوری دی اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات، مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں اور دیگر عرب باشندوں کے حقوق کی مسلسل پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ایک قرار داد کی رو سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یہودی بستیوں کی تعمیر، عام شہریوں سے تشدد آمیز برتاو¿ اور مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلیوں کے اشتعال انگیز اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی گئی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنی ایک اور قرار داد میں اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور خودسرانہ گرفتاریوں اور انہیں جیلوں میں بند کرنے جیسے تمام غیر انسانی اقدامات کا سلسلہ فوری طور پر بند کردے۔